Skip to main content

The claim

اس نیوز کٹنگ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ 70 فیصد لوگ نریندر مودی کو دیکھنا بھی نہیں چاہتے اور لوگ پی ایم مودی کو اسکرین پر دیکھتے ہی چینل بدل دیتے ہیں۔ نیوزکٹنگ کی سرخی میں لکھا گیا ہے: "70% لوگ مودی کو دیکھنا بھی نہیں چاہتے!” اس نیوز کٹنگ میں بتایا گیا ہے کہ سیاسی میدان اور میڈیا کے اثرات پر گہری نظر رکھنے والے ایک تنظیم نے یہ سروے کیا۔ اور اس سروے کا مقصد عام عوام کے درمیان وزیر اعظم مودی کی مقبولیت کا اندازہ لگانا تھا۔

Rating

ڈی فریک ٹیم نے وائرل دعوے کی جانچ کے لیے متعلقہ کی ورڈس سرچ کیے۔ ہمیں وائرل دعویٰ ’70 فیصد لوگ مودی کو دیکھنا بھی نہیں چاہتے’ کی تصدیق کرنے والی کوئی مستند میڈیا رپورٹ نہیں ملی۔ تاہم، اس وائرل نیوز کٹنگ کے برعکس، ہمیں جن ستہ کی ستمبر 2016 کی ایک رپورٹ ملی، جس میں بتایا گیا ہے کہ 25 جولائی 2016 سے 7 اگست 2016 کے درمیان نیوز ایپ "ان شارٹس” نے ایک آن لائن سروے کیا تھا۔ اس سروے میں بتایا گیا تھا کہ ’70 فیصد ہندوستانی 2019 میں نریندر مودی کو دوبارہ وزیر اعظم کے طور پر دیکھنا چاہتے ہیس کے علاوہ، این ڈی ٹی وی کی اگست 2024 کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی مقبولیت برقرار ہے۔ ایپسوس انڈیا بس سروے میں وزیر اعظم نریندر مودی کو 70 فیصد کی اپروول ریٹنگ ملی ہے، اور ملک کی اکثریت وزیر اعظم کے طور پر ان کی کارکردگی سے خوش ہے۔ں۔’

Reviewed by Digital Forensics Research And Analytics Center ↗ ·

Original fact check ↗

Sources and attribution

  1. [S1] Digital Forensics Research And Analytics Center original review

    Original review · Retrieved October 16, 2026